۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام صادقی واعظ

حوزہ / دینی علوم کے استاد نے حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کی ولادت کے ایام کی مناسبت سے ان کی عظمت کوبیان کرتے ہوئے کہا: امام ہادی علیہ السلام نے شہر "رَی" سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے مشرّف ہونے والے ایک شخص سے فرمایا: شہر "رَی" میں حضرت عبدالعظیم حسنی کی زیارت کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی مانند ثواب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا صادقی واعظ نے حرم کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا میں اپنے خطاب کے دوران حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے ایام ولادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت عبدالعظیم حسنی، امام حسن مجتبی علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔ انہوں نے امام موسی کاظم علیہ السلام کے زمانے سے لے کر امام حسن عسکری علیہ السلام کے زمانے تک زندگی گزاری۔

انہوں نے حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا: ان کی سب سے پہلی خصوصیت یہ تھی کہ امام معصوم آپ پر اعتماد اور خاص توجہ کیا کرتے تھے اور اس کے علاوہ وہ خاندانِ امامت سے منسوب ہیں۔ وہ ائمہ علیہم السلام کے قابلِ اعتماد محدث، راوی عالم تھے اور ائمہ علیہم السلام شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام کو ان کی طرف رجوع کرنے کا حکم دیتے تھے۔

دینی علوم کے استاد نے حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کی ایک اور خصوصیت ان کی عراق سے شہر "رَی" کی طرف ہجرت کو بیان کیا اور کہا : اسلام کے مقدس ترین امور میں سے ایک ہجرت ہے اور اسلام میں دین کی حفاظت کے لیے دو اہم ترین ہجرتیں پائی جاتی ہیں ایک مسلمانوں کی حبشہ کی طرف ہجرت اور دوسری پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام ہادی علیہ السلام نے انہیں عراق سے "رَی" کی جانب ہجرت کرنے کا حکم دیا تھا اور انہوں نے اس راستے میں سفر کے دوران لوگوں سے ملاقاتوں میں انہیں امام علیہ السلام کے طرز زندگی اور طرز عمل سے آگاہ کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صادقی واعظ نے کہا: حضرت عبدالعظیم شہر "رَی" میں مخفیانہ زندگی بسر کیا کرتے تھے اور کسی کو آپ کے نام و نشان کا پتہ نہیں تھا لیکن وہ الہی احکام اور علوم اہل بیت سے لوگوں کو آگاہ کرتے رہتے اور شہر "رَی" میں آپ کے وجود مبارک کی اس قدر اہمیت تھی کہ امام معصوم علیہ السلام بھی نے اپنے شیعوں کو ان کی قبر کی جانب متوجہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: امام ہادی علیہ السلام نے شہر "رَی" سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے والے ایک شخص سے فرمایا: شہر "رَی" میں حضرت عبدالعظیم علیہ السلام کی زیارت کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی طرح ہے اور اس طرح کے ہی جملے امام رضا علیہ السلام نے بھی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کے متعلق ہیں۔ آپ علیہ السلام نے فرمایا "جو شہر قم میں میری بہن حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کرے گا تو گویا اس نے میری زیارت کی ہے"۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صادقی واعظ نے حضرت عبدالعظیم حسنی کی ایک اور خصوصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آپ ہمیشہ راہ حق کو اختیار کرتے اور ہمیشہ خدا کی خوشنودی اور ائمہ علیہم السلام کی پیروی آپ کے مدنظر ہوا کرتی۔ اس لیے تو جب آپ امام علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنے اعتقادات امام علیہ السلام کی خدمت میں پیش کئے تاکہ معلوم کر سکیں گے ان کے عقائد اور نظریات صحیح ہیں یا نہیں؟ تو امام علیہ السلام نے فرمایا "یہ وہی دین ہے کہ جس پر خدا راضی ہے"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .